ایران امریکہ جنگ کے خطرات ، ٹرمپ نے کھل کروضاحت کردی

ایران امریکہ جنگ کے خطرات ، ٹرمپ نے کھل کروضاحت کردی
ایران امریکہ جنگ کے خطرات ، ٹرمپ نے کھل کروضاحت کردی

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ کے راستے پر نہیں ہے اور کسی ممکنہ جنگ کاشدید خطرہ بھی نہیں ہے ۔

غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا امریکی ایرانی جنگ کا کوئی امکان ہے، تو انہوں نے کہا کہ اس کی امید نہیں ہے۔ امریکی صدر نے اس بات کی بھی تردید کی کہ ان کا کوئی مشیر انہیں جنگ شروع کرنے کامشورہ دے رہاہے ۔

واضح رہے کہ اس مشیر سے خاص طور پر مراد جان بولٹن تھی، دوسری جانب امریکی سینیٹ کو ایران کے ساتھ پیدا شدہ کشیدگی پر بند کمرے میں خصوصی بریفنگ 21مئی کودیئے جانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

مزید : قومی