لوہے کی کان میں سیلاب آگیا ، 17کان کن پھنس گئے

لوہے کی کان میں سیلاب آگیا ، 17کان کن پھنس گئے
 لوہے کی کان میں سیلاب آگیا ، 17کان کن پھنس گئے

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں لوہے کی ایک کان میں سیلاب آجانے سے 17کان کن کان کے اندر پھنس گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی حکام نے بتایا کہ لوہے کی ایک کان میں سیلابی پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد کم از کم سترہ کان کن وہاں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ یہ کان شمال مشرقی چینی صوبے ہیلونگ جیانگ میں واقع ہے۔ کان میں جمعہ کے دن سیلاب آگیا تھا ۔

کا ن میں جب پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوئی تو اس وقت وہاں بہت سے کان کن کام کر رہے تھے جن میں سے چھبیس کان کنوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ 17کان کن کان میں پھنس چکے ہیں جن کونکالنے کیلئے امداد ی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس