وہ سیاستدان جس نے فحش فلموں کی سائٹ پر اپنے اشتہار چلا دئیے، وجہ ایسی بتائی کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی
کوپن ہیگن(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈنمارک کے ایک سیاست دان نے اپنی انتخابی مہم کے دوران فحش فلموں کی ایک ویب سائٹ پر اشتہارات چلا دیئے اور جب ان سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے ایسا جواب دیا کہ سن کر آپ کو بھی ہنسی آ جائے گی۔ ویب سائٹ 9gag.com کے مطابق جوایشم بی اولسن نامی اس 41سالہ سیاستدان نے بتایا کہ ”میرے سارے ووٹرز ہی فحش فلموں کی ویب سائٹس سے آتے ہیں۔“
اولسن نے اپنے اشتہار پر نعرہ بھی انتہائی شرمناک لکھوایا جو یہ تھا کہ ”جب تم gokke(خودلذتی) سے فارغ ہو جاﺅ تو Jokke(اولسن کا نِک نیم) کو ووٹ دینا۔“اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ”سب امیدوار انٹرنیٹ پر اشتہارات دے رہے ہیں۔ چنانچہ میں نے بھی اس کا فیصلہ کیا، لیکن کیا کرتا کہ آدھے سے زیادہ انٹرنیٹ تو فحش فلموں پر مشتمل ہے اور زیادہ لوگ بھی انہی ویب سائٹس پر ہوتے ہیں۔ لہٰذا میں نے ان پر ہی اشتہار دے دیا۔“واضح رہے کہ جوایشم بی اولسن اولمپکس مقابلوں میں شوٹنگ کے کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں جہاں انہوں نے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔