تجزیہ کا رسلیم صافی نے عید کے بعد اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے اہم وضاحت کردی

تجزیہ کا رسلیم صافی نے عید کے بعد اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے اہم ...
تجزیہ کا رسلیم صافی نے عید کے بعد اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے اہم وضاحت کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کا سلیم صافی نے کہا ہے کہ اس وقت عمران خان اپنی حکومت کے خلاف تحریک چلاتے نظر آرہے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے عید کے بعد بھی تحریک چلانے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

جیونیوزکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پہلے بھی احتجاجی تحریک کے عندیے دے چکے ہیں لیکن یہ منہ اورمسور کی دال ، مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کے فوری بعد اسمبلیوں میں نہ بیٹھنے کا مشورہ دیا تھا لیکن پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ان کی بات نہ مانی ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان اپنی حکومت کے خلاف تحریک چلاتے نظر آرہے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے عید کے بعد بھی تحریک چلانے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ستر سال کے بچے بیٹھے ہوئے ہیں اور جیسی وہ زبان استعمال کررہے ہیں ، ایسی زبان تو چھ سال کے بچے بھی استعمال نہیں کر سکتے تھے ۔

مزید : قومی