کیا اپوزیشن بجٹ کی منظوری میں کوئی رکاوٹ ڈالنے کے قابل ہوگی ، مظہر عبا س نے وضاحت کردی

کیا اپوزیشن بجٹ کی منظوری میں کوئی رکاوٹ ڈالنے کے قابل ہوگی ، مظہر عبا س نے ...
کیا اپوزیشن بجٹ کی منظوری میں کوئی رکاوٹ ڈالنے کے قابل ہوگی ، مظہر عبا س نے وضاحت کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ اپوزیشن جو کررہی ہے ، اس طرح اشارہ نہیں کہ کوئی تحریک چلنے جارہی ہے ، البتہ بیانات ضرور دیئے جائیں گے ،شورشرابہ ہوگا، بجٹ آئے گا اور پاس بھی ہوجائیگا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ اپوزیشن جو کررہی ہے ، اس طرف اشارہ نہیں کہ کوئی تحریک چلنے جارہی ہے ، البتہ بیانات ضرور دیئے جائیں گے ،شورشرابہ ہوگا، بجٹ آئے گا اور پاس بھی ہوجائیگا لیکن یہ تحریک چلانے کا وقت نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب بے نظیرواپس آئیں تو ان سے کہا گیا تھا کہ فوری شادی کرلیں جب ان کی شادی ہوئی تو ان کے بچے ہوئے ، وہ اپنے بچوں کو ساتھ لیکر بڑی بڑی ملاقاتیں کیا کرتی تھیں، ان کی جانب سے خواتین کی پیغام دیا گیا کہ اس بات پر شرمندگی نہیں ہونی چاہئے کہ بچے ساتھ ہیں ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں خاتون ایم پی اے کو بچہ ساتھ لانے پرداخل نہ ہونے کی اجازت نہ دینے پر موقع پر موجود خواتین ارکان کا احتجاج نہ کرنا بھی قابل افسوس ہے ۔

مزید : قومی