”مریم نوازکا مائیک ریلی میں گم ہوگیا “، اپوزیشن کی تحریک سے متعلق ارشاد بھٹی کا بے لاگ تجزیہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارارشاد بھٹی نے کہاہے کہ اپوزیشن کی تحریک چلے گی کیسے ، شہباز شریف لندن اورنواز شریف جیل میںہیں ، مریم کاریلی میں مائیک گم ہوگیا ہے اوراب پتہ نہیں وہ ملے گا یا نہیں ملے گا۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ تحریک چلے گی کیسے ، شہباز شریف لندن اورنواز شریف جیل میںہیں ، مریم کاریلی میں مائیک گم ہوگیا ہے اوراب پتہ نہیں وہ ملے گا یا نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول نے کیا کرنا ہے ، وہ ایک بھونڈاسامارچ کرچکے ہیں اور آصف زرداری بیمار ہیں ، ان سے نیب میں پانی نہیں پیا جارہاتھا جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی اپنے بیٹے کو قومی اسمبلی میںبٹھا کر الیکشن کو مان چکے ہیں ، اس لئے ان تینو ں میں سے کوئی بھی تحریک چلانے کے قابل نہیں ہے۔