قمرزمان کائرہ کے جواں سالہ بیٹے کی حادثاتی موت پر اے پی این ایس کا اظہار تعزیت

قمرزمان کائرہ کے جواں سالہ بیٹے کی حادثاتی موت پر اے پی این ایس کا اظہار تعزیت
قمرزمان کائرہ کے جواں سالہ بیٹے کی حادثاتی موت پر اے پی این ایس کا اظہار تعزیت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنماقمر زمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کی ٹریفک حادثہ میں موت پر انتہائی رنج اور غم کا اظہار کیاگیاہے ۔

صدر اے پی این ایس مسٹر حمید ہارون ،جنرل سیکرٹری سرمدعلی اور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے تمام عہدیدارن اور ارکان کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں قمر زمان کائرہ سے ٹریفک کے المناک حادثے میں ان کے جواں سال بیٹے اسامہ قمر کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت کیا گیاہے۔ اے پی این ایس اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرتے ہوئے اس المناک سانحے اور عظیم نقصان کوبرداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

مزید : قومی