حکومت نے کورونا کے باعث بند بارڈر کھولنے کا اعلان کردیا

حکومت نے کورونا کے باعث بند بارڈر کھولنے کا اعلان کردیا
حکومت نے کورونا کے باعث بند بارڈر کھولنے کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے افغانستان سے منسلک چمن اور طورخم بارڈر کو تجارت کیلئے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزرات داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چمن اور تورخم بارڈر ٹرکوں کیلئے ہفتہ میں 6 روز کھلا رہے گا۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز چمن اور تورخم بارڈر پیدل سفر کرنے والوں کیلئے کھلاہوگا۔حکومت نے متعلقہ حکام کو بارڈر پر کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے خطرے کے پیش نظر پاک افغان بارڈر بند کیے گئے تھے۔

مزید :

قومی -