بحریہ آرچرڈ ہسپتال میں کورونا کی مریضہ صحتیاب، عملے نے تالیاں بجا کر رخصت کیا

بحریہ آرچرڈ ہسپتال میں کورونا کی مریضہ صحتیاب، عملے نے تالیاں بجا کر رخصت ...
بحریہ آرچرڈ ہسپتال میں کورونا کی مریضہ صحتیاب، عملے نے تالیاں بجا کر رخصت کیا

  

لاہور  (ڈیلی پاکستان آن لائن) بحریہ آرچرڈ ہسپتال میں کورونا وائرس کی مریضہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی، ہسپتال کے عملے نے مریضہ کو تالیاں بجا کر  رخصت کیا۔

وجیہہ نامی مریضہ لاہور کے بحریہ آرچرڈ ہسپتال میں کورونا وائرس کے باعث زیر علاج تھی۔ دوران علاج مریضہ کو سانس لینے میں دشواری کے باعث 10 روز تک وینٹی لیٹر پر رکھا گیا لیکن ماہر ڈاکٹرز نے مریضہ کو ریکور کرلیا۔

مریضہ کے صحتیاب ہونے پر ہسپتال کے عملے نے انہیں تالیوں کے ساتھ رخصت کیا۔ اس موقع پر مریضہ نے بہترین دیکھ بھال پر عملے کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ڈھیروں دعائیں دیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -