پاکستان کے مشہور سرجن  بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

پاکستان کے مشہور سرجن  بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے
پاکستان کے مشہور سرجن  بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد سے تعلق رکھنے والے پروفیسر سرجن آر اے جمالی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جناح ہسپتال کراچی میں خدمات سرانجام دینے والے پروفیسر سرجن اے آر جمالی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ کورونا کی تشخیص کے بعد  انہیں نجی ہسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اے آر جمالی جنال ہسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے شوہر ہیں۔ ڈاکٹر سیمی جمالی نے اپنے شوہر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -