پی آئی اے کی خصوصی پرواز 250مسافروں کو لے کر جدہ سے کراچی کے لئے روانہ

پی آئی اے کی خصوصی پرواز 250مسافروں کو لے کر جدہ سے کراچی کے لئے روانہ
پی آئی اے کی خصوصی پرواز 250مسافروں کو لے کر جدہ سے کراچی کے لئے روانہ

  

جدہ( محمد اکرم اسد+وقار نسیم وامق) پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 8732 ، 250مسافروں کو لے کر جدہ سے کراچی کے لئے روانہ ہوگئی۔ یہ کورونا کی بندش کے بعد جدہ سے کراچی کے لئے پہلی پرواز تھی۔ قونصل جنرل خالد مجید اور ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو نےجدہ ائیر پورٹ پر مسافروں کو رخصت کیا۔

مسافروں نے قونصلیٹ اور حکومت پاکستان کا کراچی کے لئے فلائٹ کا انتظام کرنے پر شکریہ ادا کیا ، کیوں کہ اس کی بہت زیادہ مانگ تھی۔ مسافروں نے پاکستانیوں کی واپسی کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔

قونصل جنرل خالد مجید نے اس موقع پر بتایا کہ اس وقت تک پی آئی اے کی چار خصوصی پروازوں کے ذریعے تقریبا ایک ہزار کے پاکستانیوں کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچایا جا چکا ہے۔ اگلے چند روز میں مزید پروازیں بھی متوقع ہیں اور ھماری کوشش ہے کہ جتنے پاکستانی ممکن ہوں، انکو عید سے پہلے وطن پہنچا دیں تاکہ وہ اپنے پیاروں کے ساتھ عید منا سکیں۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -