سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپنے سعودی ہم منصب کے نام خط‎

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپنے سعودی ہم منصب کے نام خط‎
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپنے سعودی ہم منصب کے نام خط‎

  

ریاض ( وقار نسیم وامق) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد سعودی مجلسِ شوریٰ کی جانب سے نیک خواہشات اور دعاؤں پر ان کا خط لکھ کر شکریہ ادا کیا ہے.

سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے پر اور اس دوران سعودی مجلسِ شوریٰ کے اسپیکر ڈاکٹر عبداللہ بن محمد ابراہیم الشیخ کی جانب سے نیک خواہشات اور دعاؤں پر خصوصی طور پر خط لکھ کر ان کا شکریہ ادا کیا ہے.

اسد قیصر نے اپنے خط میں توقع ظاہر کی ہے کہ کورونا وائرس کا مرض جلد ختم ہوجائے گا جبکہ سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے عالمی سطح پر جو تعاون کیا جا رہا ہے وہ قابل تحسین ہے اور پاکستان میں بھی حکومت اس وبا سے بچاؤ کے لئے لوگوں کی جانوں کو تحفظ دینے کے عملی اقدامات کر رہی ہے تاہم پوری دنیا کو ملکر اس وباء کے خلاف جنگ جیتنی ہوگی.

یادرہے کہ اسد قیصر اپنے بچوں سمیت کورونا میں مبتلا ہوگئے تھے اور گزشتہ دنوں ایک ٹوئیٹ مٰیں انہوں نے بتایا تھا کہ الحمداللہ ، میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔ میرے بچوں کی رپورٹ کل تک آجائے گی۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ان کو مکمل صحت عطا فرما۔ میں تمام خیر خواہوں کا شکرگزار گزار ہوں جنہوں نے میری صحتیابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے اس سے قبل بھی ایک ٹوئٹ میں اپنی طبیعت میں بہتری اور ہسپتال سے گھر منتقلی کی تصدیق کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ 'اللہ پاک کے فضل و کرم اور خصوصی دعاؤں سے میں ہسپتال سے گھر منتقل ہو چکا ہوں، پوری قوم کی نیک تمناؤں پر شکر گزار ہوں، پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں اور انشااللہ جلد مکمل صحت یاب ہو جاؤں گا'۔

مزید :

عرب دنیا -