پی ایچ اے کے 300کنٹریکٹ ملازمین میں مستقلی کے لیٹرز تقسیم

  پی ایچ اے کے 300کنٹریکٹ ملازمین میں مستقلی کے لیٹرز تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) پی ایچ اے کے 300 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل بنیاد پر ریگولر کے لیے لیٹرز جاری کردیئے۔ لیٹرز وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے پی ایچ اے ہیڈ آفس میں ریگولر ہونے والے ملازمین میں تقسیم کیے۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی، وائس چیئرمین حافظ ذیشان، ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق علی بسرا، ڈائریکٹر ایڈمن عامر ابراہیم، جمتاز علی خان، صدر یونین مشتاق بھٹی، چیئرمین یونین چوہدری محمود الاحد بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا کہ محنتی اور ایماندار ورکرز ادارے کی تعمیرو ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔


پی ایچ اے کا کنٹریکٹ مدت پوری اور قوائد ضوابط کی پابندی کرنے والے ملازمین کو ریگولر کرنا خوش آئندہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے کے دفاتر مین ایس او پیز کے تحت ورکروں کا کام کرنے پر ادارے کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے۔کنٹریکٹ مدت پوری کرنے والوں کو میرٹ کی بنیاد پر ریگولر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کو سرسبز اور شاداب بنانے کیلئے لاک ڈاؤن میں پی ایچ اے کے ملازمین حفاظتی تدابیر کے ساتھ کام کررہے ہیں۔اس موقع پر وائس چیئرمین حافظ ذیشان رشید نے کہا کہ بہترین کارکردگی دیکھانے والے کنٹریکٹ ملازمین کو قواعد ضوابط کے مطابق ریگولر کیا ہے جبکہ پی ایچ اے کے دفاتر میں حکومتی احکامات پر ایس او پیز کے تحت کام ہورہا ہے