وزیر اعظم نے کورونا کی روک تھام کیلئے مثالی اقدامات کئے،ثانیہ

وزیر اعظم نے کورونا کی روک تھام کیلئے مثالی اقدامات کئے،ثانیہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر ثانیہ کامران نے پارٹی سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع سے آئی ہوئی پارٹی خواتین رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں، خواتین کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے عوام میں شعور اجاگر کریں، عوام سماجی فاصلے کاخاص خیال رکھیں۔

، انہوں نے کہاکہ حکومت عوام سے ملکر ہی کورونا وائرس کی جنگ جیتے گی، مخیر حضرات معاشرے کے کمزور اور سفید پوش طبقے کی مدد کے لئے آگے بڑھیں،پی ٹی آئی کی حکومت تمام وسائل کا رخ مستحق افراد کی طرف موڑ دیا ہے، فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز، نرسز،پیرامیڈیکل سٹاف،پاک فوج کے افسران اور جوان، پولیس سمیت دیگر محکموں کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہوں جو اس مشکل گھڑی میں اپنے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -