ایسوسی ایشن آفپرائیویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوشن کا ایڈمیشن پالیسی ختم کرنیکا مطالبہ

ایسوسی ایشن آفپرائیویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوشن کا ایڈمیشن پالیسی ختم کرنیکا ...

  

لاہور(پ ر) پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوشن (PAMI) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس، صدارت پروفیسر ڈاکٹر سید طارق سہیل (صدر PAMI) نے کی، جبکہ دیگر ممبران میں پروفیسر شبیر ناصر(نائب صدر)، پروفیسر ڈاکٹر باقر عسکری (صدر سندھ چیپٹر)، جی اے نورانی(صدر کے پی کے چیپٹر)، ڈاکٹرجاوید اصغر(صدر پنجاب چیپٹر)، ڈاکٹر ریاض شہباز جنجوعہ(صدر آئی سی ٹی)، ڈاکٹر غضنفر علی جوائنٹ سیکرٹری، پروفیسر ڈاکٹر محمد رضی، خاقان وحید خواجہ (جنرل سیکرٹری) اور پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن (ممبرPAMI)نے شرکت کی۔ اجلاس میں نجی شعبہ میڈیکل کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے موجودہ صورتحال اور خاص طور پرگزشتہ 3،4سال میں اس شعبہ کے ساتھ جو کھلواڑ ہوا ہے اْس پر تشویش کا اظہار کیا اور نتیجہ اخذ کیا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو پاکستان کا، شعبہ طب کے حوالے سے دنیا بھر میں جو اعتماد اور بھروسہ ہے وہ جلد ختم ہوجائے گا۔ اجلاس میں حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت نجی میڈیکل شعبہ پر خصوصی توجہ دے ورنہ یہ شعبہ بھی باقی شعبوں کی طرح سیاست کی بھینٹ چڑھ جائے گا۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے ”سنٹرل ایڈمیشن پالیسی“ کو ختم کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -