لیگی قیادت کو ملک کی خدمت کرنے کی سزا مل رہی ہے،پرویزملک

لیگی قیادت کو ملک کی خدمت کرنے کی سزا مل رہی ہے،پرویزملک

  

لاہور(جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہورکے صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ کو ملک و قوم کی خدمت کرنے کی سزا مل رہی ہے۔قوم کی خدمت کرنے والے قید اور چینی چور دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ حمزہ شہباز ایک سال سے بے گناہ جیل میں قید ہیں۔

شہبازشریف نے کئی منصوبوں میں قوم کے اربوں روپے بچائے۔ کروڑوں روپے ٹیکس دینے والے شہباز شریف کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے۔نیب کی اپوزیشن کے حوالے سے بغض کی اپنی آپ مثال ہے، میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ کے اقدامات کی چین اور ترکی جیسے ممالک بھی تعریفیں کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،اظہر فاروقی،تنویر ضیا بٹ،عبدالمجید چن نمبردار، سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیر بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحران سر چڑھ کر بولنے لگا ہے رہی سہی کسر کورونا وائرس نے نکال دی ہے، ملک کی معیشت دیوالیہ کی طرف بڑھ رہی ہے اگر اس تنزلی کو نہ روکا تو ایک یا دو سال بعدہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑے گا نوازشریف شہباز شریف اور ن لیگ کی سچائی کی گواہی وقت دے گا،حکومت نے جھوٹے وعدے اور خواب دکھا کر سیاسی فراڈ کیاگیا دس ہزار ارب روپے قرض لے کر ہرباکستانی کو مقروض کر دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -