کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے،اعجاز چودھری

کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے انصاف لائرز فورم لاہور کے صدر حسین ارشداور جنرل سیکرٹری معظم طفیل گجر، آفتاب افگن، وائس چیئرمین بیت المال میاں ثاقف اور زین شاہ اور عمار نقوی کی قیادت میں وفود نے ملاقاتیں کیں، اعجازاحمدچوہدری نے آئی ایل ایف لاہور کی نئی نامزد تنظیم کو مبارکباد دی، پارٹی وفود نے موجودہ کورونا کی صورتحال سمیت پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا، وفود سے اعجازاحمدچوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے عوام سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیراء ہوں، لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کی گئی ہیں۔

، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی جائے،ٹرانسپورٹرز حکومت کے ساتھ طے شدہ ایس او پیزپر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے متاثرہ مزدوروں کو 75 ارب امدادی پیکیج کا اعلان مزدور دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، 85 لاکھ خاندانوں میں 12 ہزار روپے فی خاندان تقسیم کئے جاچکے ہیں، حکومت مستحق خاندانوں کی خدمت کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا منافقوں کا ٹولہ کورونا جیسے ایشو پر بھی سیاست کرنے سے باز نہیں آیا، ٹی ٹی شریف کے ملکی خزانے سے اربوں روپے لوٹنے کے تمام ثبوت قوم کے سامنے آ چکے ہیں، دھیلے کی کرپشن ثابت کرنے دعوی کرنے والے ٹی ٹی شریف منہ چھپاتے پھررہے ہیں، ٹی ٹی شریف سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب لیا جائے، یہ بات بھی ثابت ہو گئی کہ شریف اور زرداری خاندان ملک وقو م کے ساتھ کبھی بھی مخلص نہیں رہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -