قبل از وقت انتخابات جماعت اسلامی کا واضح موقف ہے،لیاقت بلوچ

قبل از وقت انتخابات جماعت اسلامی کا واضح موقف ہے،لیاقت بلوچ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کی سیاسی قائمہ کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک میں سیاسی،معاشی اور زرعی بحران موجود ہے اور کبھی قومی حکومت، ٹیکنو کریٹ کی حکومت اور ان ہاؤس تبدیلی اور مائنس ون فارمولہ کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن جماعت اسلامی کا واضح موقف ہے کہ ملک میں قبل از وقت الیکشن کروائے جائیں کورونا پر قومی کمیشن بنایا جائے۔افسوناک پہلو یہ ہے کہ سال میں 6 بجٹ پیش کئے جاتے ہیں جو آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو چھوٹے انتظامی یونٹس کی شکل دی جائے تو بحران سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔۔

ان خیالات کاظہار انہوں نے ”دار السلام“دفتر جماعت اسلامی ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔اس موقع پر صوبائی امیر راؤ محمد ظفر،صوبائی نائب امراء چوہدری اصغر گجر،سید ذیشان اختر،ضلعی امیر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، چودھری اطہر عزیز ایڈووکیٹ وجنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات کنور محمد صدیق نے بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس وقت کورونا کے سلسلے میں کنفیوڑن کا شکار ہے۔ جب ملک میں چار سے پانچ سو مریض تھے توملک میں مکمل لاک ڈاون تھا،اب چالیس ہزار متاثرین ہیں تو لاک ڈا?ن کا نام نشان نہ ہے۔ کورونا کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی اتفاق رائے پید اکیا جائے اور کورونا کے بارے میں جو شکوک شبہات پائے جا رہے ہیں اس پر قومی کمیشن بنایا جائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -