سماجی تنظیم بیوٹی آف ہیومینٹی کی طرف سے بیروزگار افراد میں راشن تقسیم

سماجی تنظیم بیوٹی آف ہیومینٹی کی طرف سے بیروزگار افراد میں راشن تقسیم

  

لاہور(اپنے نمائندے سے) سماجی تنظیم بیوٹی آف ہیومینٹی کی طرف سے ملک بھر میں کورونا وباء سے بیروزگار ہونے والے اور مستحقین میں راشن تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ حافظ آباد میں نعیم اقبال اور بہاولپور میں مسز حبیب نے سینکڑوں مستحقین میں راشن تقسیم کیا ان تقریبات کے مہمان خصوصی بیوٹی آف ہیومینٹی کے جنرل سیکرٹری حامد مختار تھے انہوں نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیوٹی آف ہیومینٹی تمام آفات،خوشیوں،غموں میں عوام کے ساتھ ہے اور ہم عوام کی خدمت کو اپنا شعار سمجھتے ہیں اسی موقع پر شہریوں نے بیوٹی آف ہیومینٹی کے صدر شیخ اعجاز احمد کی خدمات کو سراہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -