ضلعی انتظامیہ کے شہر بھر میں چھاپے: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 300دکانین بند، 71سیل

ضلعی انتظامیہ کے شہر بھر میں چھاپے: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 300دکانین بند، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کی شہر میں کھلی دکانوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 300دکانوں کو بند، 71 کو سیل کیا ہے۔ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے چونگی امر سدھو بازار میں دکانیں کھلی رکھنے پر کارروائی کرتے ہوئے58 دکانوں کو سیل کرکے11 دکان داروں کو حراست میں لے لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے مین بازار رائیونڈ کا دورہ کیا۔ اے ایس پی رائیونڈ اور رینجرز ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے کہا کہ ر ائیونڈ میں تقریباً 300 کھلی دکانوں کو بند کروایا گیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے جی ٹی روڈ پر کارروائی کی اور 3دکانوں کو سیل کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے ایچ بلاک ڈیفنس میں کارروائی کی۔ انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے 10دکانوں کو سیل کیا ہے۔ ڈی سی لاہور دانش فضال نے کہا کہ کسی بھی دکاندار کو خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔

اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔