پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مزید 13گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مزید 13گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ڈ ی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں 372 انسپکشنز کیں، 65 مقامات پر گراں فروشی پائی گئی اور 68 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ 12 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور 13 گراں فروشوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ 3 گراں فروشوں کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں اور سختی کریں اور منڈیوں میں پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کو بھی مانیٹر کیا جائے۔ ڈی سی نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے اپنے علاقوں میں گوشت فروشوں کی دکانوں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔

اور چکن، مٹن اور بیف کی دکانوں کو چیک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گوشت کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنایا جائے اورخلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ جہاں کہیں گوشت مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہو، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس وہاں کارروائیاں کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -