آٹے کی قیمت میں 20روپے اضافہ کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

آٹے کی قیمت میں 20روپے اضافہ کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ زاہد بخاری نے20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20روپے اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔آٹے کی قیمت میں 40روپے فی من اضافہ کردیا گیا ہے۔20کلو آٹے کا تھیلے کی قیمت 805روپے سے 825تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ خوراک پنجاب نے 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 805روپے مقرر کی لیکن ملز مالکان من مانی کے ریٹ وصول کررہے ہیں۔

حکومت اپنے مقرر کردہ ریٹس پر عملدرآمد کرانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔مہنگائی اور غربت کی چکی میں پسے عوام آٹا ملز مالکان کے رحم و کرم پر ہیں۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ فلورز ملزمالکان کے خود ساختہ آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے۔حکومت پنجاب اپنے مقرر کردہ ریٹس پر آٹے کی فروخت یقینی بنائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -