ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکشاپوں کے دورے

ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکشاپوں کے دورے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مینجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد اسلم راؤنے فیروزپور روڈ ورکشاپ، بادامی باغ ورکشاپ، محمود بوٹی،لکھوڈیر لینڈ فل سائٹ اور کمپوسٹ پلانٹ کا دورہ کیا۔وزٹ کے دوران جی ایم آپریشن سہیل انور ملک اور دیگر افسران بھی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے ہمراہ تھے۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے فیز پور روڈ ورکشاپ پر تفصیلی بریفنگ لی اور شہر میں صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت جاری کی۔

جی ایم پلاننگ اینڈ پراجیکٹس کی جانب سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کو بادامی باغ ورکشاپ پر جاری کام اور انتظامی ڈھانچے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔مزید ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے محمود بوٹی اور ایل ڈبلیو ایم سی کمپوسٹ پلانٹ کا بھی وزٹ کیا گیا۔پراجیکٹ انجینیرلکھوڈیر لینڈ فل سائٹ کی جانب سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کو جامع بریفنگ دی گئی اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے لکھوڈیر ویح بریج پر گاڑیوں کی آمدورفت اور کوڑے کرکٹ کی لائیو ٹنیج کی تفصیلی مانیٹرنگ کی۔اس موقع پر ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی محمد اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی صفائی محکمہ کی اولین ترجیح ہے اور شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے محکمہ اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہا ہے۔شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ کوڑے کرکٹ کو نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں اور غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے اجتناب کریں۔مزید براں ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر کی صفائی ستھرائی میں مزید بہتری لانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کئے جا رہے ہیں مگر شہریوں کے تعاون کے ساتھ ہی بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔صفائی سے متعلق شکایات کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -