آزاد کشمیر کے صحافی کے ساتھ پولیس گردی کا واقعہ تشویشناک ہے،ظہیر عباس

آزاد کشمیر کے صحافی کے ساتھ پولیس گردی کا واقعہ تشویشناک ہے،ظہیر عباس

  

لاہور(پ،ر) بزم ہجویر انٹرنیشنل کے اراکین نے اپنے اجتماعی بیان میں کہا ہے کہ چوہدری ظہیر عباس جو کہ کوٹلی آزاد کشمیر کے متحرک مقامی صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ان کو غیر قانونی حراست میں رکھ کر برہنہ ویڈیوز اور تصویروں کا بنانا ایسا جرم ہے جسکی کسی صورت معافی دینا معاشرے کے ساتھ اعلان جنگ کرنے کے مترادف ہوگا۔ سر پرست اعلیٰ بزم ہجویر انٹرنیشل پیر محمد طفیل ہجویری قادری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم آرمی چیف،صدر،وزیر اعظم پاکستان،وآزاد کشمیر سمیت چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متعلقہ پولیس اہلکاروں کو فی الفورمعطل کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -