چاند رات تک24گھنٹے کاروبارکھولنے کی اجازت دی جائے،بابر محمود
لاہور (سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت چاند رات تک 24گھنٹے کاروبار کھولنے کی اجازت دے،حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کھولنے سے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے فرد کو فائدہ ہوا ہے حکومت نے جس طرح چار دن کاروبار کے لئے مختص کئے ہیں اور تین دن چھٹیاں دی ہیں،جیسے ہی یہ چھٹیاں اختتام پذیر ہوں تو آپ لوگوں کو چاند رات تک چوبیس گھنٹے کام کرنے کی اجازت دیں تاکہ تاجر برادری کو بھی ریلیف مل سکے ۔