کاروباری سرگرمیوں کی اجازت کا خیر مقدم کرتے ہیں

کاروباری سرگرمیوں کی اجازت کا خیر مقدم کرتے ہیں

  

لاہور (سٹی رپورٹر) لاک ڈاؤن میں نرمی کاروباری سرگرمیوں کی اجازت کا خیر مقدم کرتے ہیں،بڑے شاپنگ مالز کو کھولنے کی اجازت دے کر بھی حکومت نے احسن اقدام کیا ہے ان خیالات کا اظہارپیٹرن انچیف مرکزی تنظیم تاجران پاکستان لاہور آغا ذوالفقار احمد نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا ہر دوکان میں ہینڈ سینٹائزر سمیت ماسک اور گلوز کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

،مارکیٹوں میں رش کی بڑی وجہ ٹائم کی قلت ہے اگر حکومت چوبیس گھنٹے کاروبار کی اجازت دے تو مارکیٹوں سے رش بھی بہت کم ہو جائے گا اور حکومتی ایس اوپیز پر پوری طرح عمل ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -