”رزق“کی جانب سے پریس کلب کے مستحق ممبران میں رمضان پیکیج تقسیم

”رزق“کی جانب سے پریس کلب کے مستحق ممبران میں رمضان پیکیج تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پریس ریلیز) معروف سماجی تنظیم "رزق" کی جانب سیلاہورپریس کلب کے مستحق ممبران و ملازمین اور دیگر صحافیوں، ان کے اہل خانہ میں رمضان المبارک کے دوران دوسرے مرحلے میں راشن تقسیم کیا گیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ورلڈ کپ 1992 کے ہیرو مشتاق احمد نے سفید پوش ضرورت مند افراد میں راشن تقسیم کیا۔ صحافیوں کے خدمت گزار گروپ اور "رزق" کے تعاون سے یہ اہتمام کیاگیا جس میں لیجنڈری لیگ سپنر مشتاق احمد نے خصوصی شرکت کی اور مشکل کی گھڑی میں فلاحی تنظیم رزق کے اقدام کوخوب سراہا۔