ساہیوال:معمولی تنازع پر اندھا دھند فائرنگ 3افراد قتل، 3شدید زخمی

ساہیوال:معمولی تنازع پر اندھا دھند فائرنگ 3افراد قتل، 3شدید زخمی

  

ساہیوال، ہڑپہ (بیورو رپورٹ، نامہ نگار) ساہیوال کے نواح تھانہ ہڑ پہ کی حدود میں راستہ سے ہل نہ ہٹانے کے جرم میں اندھا دھند فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل ایک کی حالت نازک دو شدیدز خمی۔زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں پہنچا دیا گیا۔ ٹیمیں تشکیل دے دیں۔تفصیلات کے مطابق ہڑ پہ کے نواحی گاوں 2 دس ایل میں دو گروپوں میں سڑک کے راستہ میں رکھے ہوئے زرعی آلات کو رکھنے پر رنجش چلی آرہی تھی۔گز شتہ رات راستہ میں مقتول پارٹی نے ہل رکھا ہوا تھا جس کو ہٹانے پر فریقین میں تلخ کلامی ہوگئی اور ایک گروپ نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں میں تین افراد زوار حسین 52 سالہ،سید اسرار حسین 56 سالہ اور رضوان حیدر 40 سالہ موقع پر ہی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد کریم عباس 20 سالہ آفتاب حسین 40 سالہ اور سعید عالم 50 سالہ شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس نے مہر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔اور ڈی پی او ساہیوال سردار امیر تیمور بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے ی ایس پی کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس کے چھاپے جاری۔

3افراد قتل

مزید :

علاقائی -