پی ٹی آئی خواتین کی طرفسے غریب خاندانوں میں افطار ی تقسیم
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف کی خواتین اراکین مقدسہ ایاز اور ثروت گوہر نے غر یب خاندانوں میں افطاری تقسیم کر نے کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 131میں مقدسہ ایاز اور ثروت گوہر نے روزی رضوی اور فیصل کھوکھر سمیت دیگر پارٹی اراکین کے ہمراہ مختلف علاقوں میں غر یب خاندانوں میں راشن کے بعد اب افطاری کا سامان تقسیم کر نے کا آغاز کر دیا ہے۔
اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کے دوران تحر یک انصاف کی خواتین مقدسہ ایاز اور ثروت گوہر نے کہا کہ ہم پہلے ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری کی ہدایت پر غر یب خاندانوں میں راشن فراہم کر رہی تھیں اور اب ہم نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مختلف شہروں اور کچی آبادیوں میں غر یب افراد میں افطاری کا سامان تقسیم کر نا شروع کرد یا ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ آخری رمضان تک جاری رہیگا