کوروناسے بچاؤ کیلئے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں جراثیم کش سپرے

  کوروناسے بچاؤ کیلئے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں جراثیم کش سپرے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پر پولیس جوانوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عملی اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفرکی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں موجود بیرکس، دفاتر، میٹنگ ہال، لائبریری، میس،کینٹین، ریکریئشن ہال،مین گیٹ ٹاورہوسٹل میں جراثیم کش ادویات کا سپرے کیا گیا۔ جمیل ظفر نے متعلقہ افسران کو صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک جمیل ظفر نے کہا کہ شہریوں کو خدمات کی فراہمی دینے والے افسران وہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔پولیس لائنز کے داخلی گیٹ پر ڈس انفیکشن ٹنل نصب کی گئی ہے جبکہ دفاتر اور فیلڈ فورس میں ماسک، ہینڈ گلوز اور ہینڈ سینیٹائزر تقسیم بھی کئے گئے ہیں۔ملک جمیل ظفر نے کہا کہ تمام افسران واہلکار احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔

مزید :

علاقائی -