تحریک انصاف کی حکومت غیر فعال ہو چکی ہے،اشرف بھٹی

تحریک انصاف کی حکومت غیر فعال ہو چکی ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عملی طور پر غیر فعال ہو چکی ہے۔ ماہ رمضان کے شروع میں ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا تھا جو ابھی تک بھی بے قابو ہی ہے گراں فروشوں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

پرچون سطح پر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں مقررہ قیمتوں کی بجائے 170روپے زائد تک فروخت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محروم طبقات کے لئے پالیساں بنائیں جن کو بعد میں آنے والی حکومتوں کی مجبوری ہے کہ انہیں پر عمل پیرا رہیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تبدیل کرکے اس کی رقم قوم کو دیکر اپنی سیاسی دکانداری چمکانے سے تحریک انصاف کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہو چکا ہے تحریک انصاف کی حکومت کا قوم سے کیا گیا تبدیلی والا وعدہ سوائے ڈھونگ کے کچھ نہیں عوام ایسی تبدیلی سے عاجز آ چکے ہیں جس نے ملک و قوم کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -