مانگامنڈی،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

  مانگامنڈی،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی میں 26 سالہ نوجوان قتل۔نواحی گاوں چاہ تمولی میں عشا کی نماز سے قبل نامعلوم افراد نے ماجد عرف ماجو کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ رانا منور کے ڈیرے کے قریب کھیتوں میں افطاری کے بعد نامعلوم افراد نے ماجد عرف ماجو کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کرکے ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ بھی شک کیا جا رہا ہے کہ ماجد علی عرف ماجو کو اس کے دوستوں نے کسی وجہ سے قتل کیا ہے۔مگر ابھی تک قتل کی کوئی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے پولیس کے مطابق ابھی تفشیش جاری ہےجبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -