شہر کے مختلف علاقوں سے3افراد کی لاشیں برآمد،مردہ خانہ منتقل

  شہر کے مختلف علاقوں سے3افراد کی لاشیں برآمد،مردہ خانہ منتقل

  

لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے3لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش نہر سے برآمد ہوئی ہے،ہلاک شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، پوسٹمارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے، لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیاعلاوہ ازیں مستی گیٹ کے علاقہ سے 55 سالہ نا معلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفی نشے کا عادی لگتا ہے، جبکہ مزنگ کے علاقہ سے 60 سالہ شخص کی لاش ملی ہے،پولیس نے انھیں مردہ خانے منتقل کردیاہے اور ورثاء کی تلاش جاری ہے

مزید :

علاقائی -