ابوظہبی اور دبئی سے مزید 293مسافر فیصل آباد پہنچ گئے

  ابوظہبی اور دبئی سے مزید 293مسافر فیصل آباد پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)ابوظہبی اور دبئی سے مزید 293مسافروں کو فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ان میں تین مسافروں کی میتیں بھی شامل ہیں۔ قومی ایئر لائنز کی 2خصوصی پروازوں کے ذریعے ابوظہبی سے 142اور دبئی سے 151مسافروں کو فیصل آباد میں منتقل کیا گیا ہے۔ جن میں کوٹلی ستیاں‘ گھکڑ منڈی کے 49سالہ قمر زمان اور گوجرانوالہ کے رہائشی محمد عدنان کی میتیں بھی شامل ہیں دونوں افراد ابوظہبی میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوئے تھے۔ قمر زمان کی میت اس کا بیٹا عبداللہ اور عدنان کی میت اس کے بھائی بشارت علی وصول کر کے اپنے گھروں کو لے گئے اورباقی 94مسافروں کو فاسٹ یونیورسٹی کے قرنطینہ سنٹر اور 48مسافروں کو مختلف 4ہوٹلز میں قرنطینہ کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دوبئی سے آنے والی فلائٹ سے 151مسافروں کو فیصل آباد منتقل کیا گیاہے جن میں پبی کے رہائشی ابراہیم کی میت بھی تھی22سالہ ابراہیم شارجہ میں ٹریفک حادثہ کے دوران جاں بحق ہو گئے تھے۔جبکہ 96مسافروں کو پارس قرنطینہ سنٹر اور 45مسافروں کو چارمختلف ہوٹلز میں قرنطینہ کیا گیا ہے جن کے آئندہ 48گھنٹوں کے بعد کرونا ٹیسٹ کیلئے بلڈ نمونے لئے جائیں گے اور نیگٹیو رپورٹس کے حامل افراد کو ہی گھر جانے کی اجازت دی جائیگی۔
پی آئی اے کی خصوصی پرواز

مزید :

علاقائی -