فیصل آباد پولیس اور ٹریفک انسپکٹر سمیت 6اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق

فیصل آباد پولیس اور ٹریفک انسپکٹر سمیت 6اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(کرائم رپورٹر)فیصل آباد میں ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس کے انسپکٹر سمیت 6اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے پر ان کو قرنطینہ کر دیا گیا۔بتایا گیاہے کہ ٹریفک پولیس کے انسپکٹر ملک ارشاد اور وارڈن اختر علی سیکٹر ٹو میں تعینات تھے جن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ دونوں میں وائرس کی تصدیق ہونے پر ان کو پولیس لائن ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے جبکہ ضلعی پولیس کے 4ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں ایک ریکروٹ انسپکٹر اور 3کانسٹیبل شامل ہیں جو پولیس لائن میں تعینات تھے جن کو کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد جھنگ روڈ پر واقع قرنطینہ سنٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
کورونا تصدیق

مزید :

علاقائی -