ایس ایچ او مانگا منڈی کو قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کا حکم

  ایس ایچ او مانگا منڈی کو قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے دیورکی جانب سے بیوہ خاتون پر تشدد کرنے اور گھر پر قبضہ کرنے کے خلاف دائرایس ایچ او مانگا منڈی کو قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرکے 19 مئی کو رپورٹ پیش کرنے کاحکم دے دیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج نے بیوہ کوثر بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار خاتون کا موقف ہے کہ وہ مانگا منڈی کی رہائشی ہے اور اس کاشوہر وفات پا چکا ہے،اس کے دیوراشرف نے قبضہ مافیا امتیاز رشید کے ساتھ مل کر اس کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جبکہ دیور نے اپنے ساتھی امتیازرشید مل کر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔،متعلقہ تھانے کارروائی کی لئے درخواست دی لیکن شنوائی نہیں ہوئی،عدالت سے استدعاہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -