برکی،پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے لڑکا جاں بحق، بچہ زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ بر کی کے علاقے میں چھوٹے بھائی کی گولی چلنے سے بڑا بھائی جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق برکی کے رہائشی 9سالہ ریحان نے اپنے تایا کی پستول پکڑ کر کھیل رہا تھا اس دوران 11سالہ حیدر نے اپنے چھوٹے بھائی سے پستول لینے کی کوشش کی تو گولی چل گئی۔ جس کے نتیجے میں حیدر پیٹ میں گولی لگ گئی اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق اتفاقی حادثے میں گولی 9سالہ ریحان کی انگلی سے چھوتی ہوئی حیدر کے پیٹ میں لگی جس کے نتیجے میں حیدر جاں بحق جبکہ9 سالہ ریحان بھی انگلی پرگولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ اہل خانہ نے حیدر کا پوسٹ مارٹم اور قانونی کاروائی سے انکار کر دیا جس پر لاش ان کے حوالے کر دی گئی۔