اینٹی رائٹ فورس کی کارکردگی رپورٹ جاری
لا ہو ر (کر ائم رپو ٹر) ایس پی اینٹی رائٹ فورس عائشہ بٹ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر قرنطینہ پر ڈیوٹی کرنے والے اینٹی رائٹ کے افسران و جوانوں کوحفاظتی کٹس مہیا کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ افسر ان و جوانوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔شہر بھر میں تعینات اینٹی رائٹ کے افسران و جوانوں کو ماسک اور سینی ٹائزر کے استعمال کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی اینٹی رائٹ فورس عائشہ بٹ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے 133 مختلف مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے 207 دستے روانہ کیے گئے۔
بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ سنٹرز منتقل کرنے کے لئے100 سے زائد جوانوں نے ڈیوٹی سر انجام دی۔گزشتہ ہفتے13 سے زائد مختلف مذہبی و سیاسی اور سماجی یونینز کی کانفرنسوں اور احتجاج کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا۔مختلف مظاہروں میں 22سو سے زائد افراد کو پرامن طور پر منتشر بھی کیا۔احساس کفالت مراکز پر 500 سے زائد اہلکار روزانہ کی بنیاد پرتعینات کیے گئے۔ شہر بھر کے تمام کفالت مراکز پر اینٹی رائٹ فورس نے 20ہزار سے زائد افراد کو سکیورٹی فراہم کی۔50 سے زائد لیڈیز اہلکاران کو نادرا آفس شملہ پہاڑی تعینات کیا گیا۔