مختلف جرائم میں ملوث223ملزم گرفتار،ہفتہ وار رپورٹ

  مختلف جرائم میں ملوث223ملزم گرفتار،ہفتہ وار رپورٹ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پرکینٹ ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی کینٹ ڈویڑن فرقان بلال کی زیرِنگرانی کینٹ ڈویڑن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 223 ملزمان گرفتار کر لیے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث 05 گینگز کے11ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے07 لاکھ 50 ہزارروپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران 21 ملزمان کے قبضہ سے18پسٹلز، 06 رائفل اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے37 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے09 کلوگرام سے زائد چرس اور506 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران 15 ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی 37 ہزارروپے سے زائد نقدی بر آمد کی گئی۔چوری،امانت میں خیانت،دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب23اشتہاری مجرمان گرفتار جبکہ 37 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ،گداگری،پرائس کنٹرول اور لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 79 ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -