فیصل آباد،ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی 38وارداتیں،شہریوں کا لاکھوں کا نقصان
فیصل آباد(کرائم رپورٹر)ضلع بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی 38وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے نامعلوم گروہ شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی‘ طلائی زیورات‘ دو کاریں‘ دو رکشے‘ 17موٹر سائیکل‘ آتشیں اسلحہ‘ قیمتی مویشی‘ درجن بھر موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرارہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ساجد کی فیکٹری میں داخل ہونے والے تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مزدوروں کو یرغمال بناتے ہوئے پچاس ہزار سے زائد نقدی‘موٹر سائیکل‘ دو گنیں چھین لیں اور فرار ہو گئے اسی طرح ڈاکوؤں نے رضوان کے گھر سے نقدی‘ طلائی زیورات‘ قیمتی سامان‘ شفیق سے ایک لاکھ روپے کی نقدی‘صابر‘لطیف‘ سہیل‘ ظفر‘ نبی احمد‘ منور سے نقدی‘ موبائل فون‘ بلال‘ فخر اللہ اور شفیق سے نقدی‘ موبائل اورموٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ خاور کے سکول سے سامان‘ شکیل‘ آمنہ‘سرور‘ گلزار‘ احمد‘ حیدر اور شکیل کے گھروں سے پانچ لاکھ روپے سے زائد نقدی‘ طلائی زیورات اور قیمتی سامان‘ رضوان کی بکریاں‘علی جواد اور طارق کی کاریں‘ زبیر اورندیم کے رکشے‘ زاہد احمد‘ندیم‘ عامر‘ منیب‘ محسن‘ عمیر‘ بلال‘ عرفان‘اویس‘صفدر‘آصف‘مدثر اور ابرار کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔
ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری