صوبائی دارالحکومت،ڈاکو 18لاکھ سے زائد نقدی،زیورات اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار

صوبائی دارالحکومت،ڈاکو 18لاکھ سے زائد نقدی،زیورات اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق غازی آباد کے علاقہ میں ڈاکووں نے وسیم کے گھر سے7لاکھ25ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔کاہنہ میں ڈاکوؤں نے قاسم کے گھر سے 4لاکھ10ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ چوہنگ میں ڈاکووں نے قمر کے گھر گھس کر2لاکھ30ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.گلشن راوی کے علاقہ میں ڈاکووں نے عادل کے گھر سے 1لاکھ40ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،ملت پارک میں ڈاکووں نے شاہ زمان کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔نواں کوٹ میں ڈاکووں نے پرویز سے35ہزار نقدی اور دیگر سامان۔باٹا پورکے علاقہ میں ڈاکووں نے جاوید سے24ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔داتا دربار کے علاقہ میں ڈاکووں نے اخلاق سے15ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ کاہنہ اور مصطفی آباد سے گاڑیاں، لاری اڈا،مزنگ اور ریس کورس سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -