لاک ڈاؤن میں ٹریفک پولیس کی کارروائیوں کے اعداد وشمار جاری

لاک ڈاؤن میں ٹریفک پولیس کی کارروائیوں کے اعداد وشمار جاری

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ٹریفک پولیس نے جزوی لاک ڈاون میں قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کا اعداد وشمار جاری کردیا ہے۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر)سید حماد عابد نے بتایا کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزیوں پر 02 لاکھ 74 ہزار 980 کیخلاف کارروائی کی گئی۔ ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 02 لاکھ 33 ہزار 675 موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ ایشو کئے گئے۔ 41 ہزار 616 رکشوں،گاڑیوں اور موٹر سائیکلسٹ سے روڈ پر نہ آنے کی انڈر ٹیکنگ لی گئی۔ 10ہزار 268 گاڑیوں کو شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک کار میں دو سے زائد سفر کرنے پر 34 ہزار 133 کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ لاک ڈاون کے دوران اب تک 07 ہزار سے زائد بند رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو چھوڑا جاچکا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف 34 مقدمات درج کروائے گئے۔

سی ٹی او نے بتایا کہ غیر ضروری طور پر نکلنے والے 04 لاکھ 55 ہزار سے زائد شہریوں کو ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی گئی۔ اس ضمن میں سید حماد عابد نے جزوی لاک ڈاون کے دوران ٹریفک وارڈنز کو ڈبل سوار موٹرسائیکلوں کیخلاف مزید سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی کہ سرکل افسران اپنی نگرانی میں کارروائی عمل میں لائیں گے۔ ایک کار میں دو سے زائد افر کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔ شہریوں کو کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ شہری کررونا وائرس کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کی پاسداری کریں۔

مزید :

علاقائی -