کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کا چالان جمع

  کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کا چالان جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)محمدصفدر کے خلاف چالان سیشن کورٹ پراسکیوشن برانچ میں جمع کروا دیا گیا ہے،تھانہ اسلام پورہ پولیس نے محمدصفدر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزامات کے تحت کا چالان جمع کروایاہے۔چالان کے متن میں کہا گیاہے کہ کیپٹن (ر)محمدصفدر نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر کارکنوں کو اشتعال دلوایا، کارکنوں کو احتساب عدالت میں توڑ پھوڑ کرنے کا کہا، کیپٹن (ر)محمدصفدر نے مقدمہ میں ضمانت کے دوران بھی اشتعال انگیز تقریر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی۔،کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف پولیس کے پیش کئے گئے چالان کا جائزہ پراسکیوشن کی تین رکنی کمیٹی لے گی۔جس کے بعدچالان کو سکروٹنی کے بعد سیشن جج کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -