کینٹ کچہری،پیشی پر آئے باپ بیٹا مخالفین کی فائرنگ سے زخمی

  کینٹ کچہری،پیشی پر آئے باپ بیٹا مخالفین کی فائرنگ سے زخمی

  

لاہور(نامہ نگار،کرائم رپورٹر)پولیس حراست میں پیشی پر آئے ملزم باپ اوربیٹا مخالفین کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے، فائرنگ کرنے والاملزم موقع سے فرارہونے میں کامیاب،گزشتہ روز اقدام قتل کے ملزم علی نواز عرف بھولا کی 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد دوبارہ کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاجانا تھا، پولیس اقدام قتل کے ملزمان کو لے کر جارہی تھی کہ مخالفین کی جانب سے فائرنگ سے پولیس کی زیرحراست ملزم علی نواز عرف بھولا کے علاوہ اس کاوالد محسن علی زخمی ہوگیا،جنہیں فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا،تھانہ برکی پولیس نے علی نواز عرف بھولا کو شہری حسن مختار کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کررکھاہے،زخمی حراستی ملزم علی نواز عرف بھولا فتح گڑھ کا رہائشی ہے،علاوہ ازیں سیشن عدالت میں پیشی پر آئے فریقین کے درمیان جھگڑا ہوگیا،مدعی کی جانب سے ملزم عارف حسین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔قصور کا رہائشی عارف حسین فراڈ کے مقدمے میں ضمانت کروانے سیشن کورٹ پہنچاتو ایڈیشنل سیشن جج میاں شریف کی عدالت کے باہرپہلے سے موجود مدعیوں نے ملزم پر دھاوا بول دیا۔پولیس اہلکاروں نے دونوں پارٹیوں کے فریقین کو حراست میں لے کرتھانے منتقل کر دیا،ملزم عارف حسین کے خلاف تھانہ ڈیفنس (اے)پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -