خواتین کوہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار،ایف آئی اے

  خواتین کوہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار،ایف آئی اے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے فیصل آباد سے خواتین کوہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کو لاہور سائبر کرائم کے حوالات میں منتقل کر دیا گیا۔۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی اے لاہور میں درخواست موصول تھی جس میں شہری نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ کو ارسلان شفیق نامی شخص ہراساں کر رہا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے افسران کا کہنا تھا کہ ملزم خواتین کی فیس بک آئی ڈی ہیک کر کے بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم کو مدینہ ٹاؤن فیصل آباد سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کے قبضے سے ڈیجیٹل میڈیا بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -