موٹر سائیکل چورگینگ کے3ارکان گرفتار،مقدمہ درج

موٹر سائیکل چورگینگ کے3ارکان گرفتار،مقدمہ درج

  

لاہور (کرائم رپورٹر)اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سول لائنزڈویژن نے موٹر سائیکل چورگینگ کے3ملزمان گرفتارکر لیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سول لائنز ڈویژن مز مل حسین نے کارروائی کے دوران موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ کیلاش مسیح عرف کٹر اور اس کے2ساتھی نوید جاوید اور شہریار کو گرفتار کر کے ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 7موٹر سائیکلیں، چنگ چی رکشہ اورماسٹر کیز برآمد کر لیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے 

مزید :

علاقائی -