شہدائے پولیس کی فیملی میں راشن تقسیم 

شہدائے پولیس کی فیملی میں راشن تقسیم 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے لاہور پولیس کے شہدا کے اہل خانہ میں راشن کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی عبادت نثار نے شہداء فیملی میں راشن بیگز تقسیم کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کے 315 شہداء کے گھروں میں راشن بیگ بجھوائیں جا چکے ہیں۔ لاہور پولیس اپنے شہداکے اہل خانہ کا مکمل خیال رکھے ہوئے ہے۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ لاہور پولیس شہدا کے لواحقین کی خوشی اور غمی میں برابر کی شریک ہے۔ لاہور پولیس کے شہداکے اہلخانہ کی ضروریات کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ 

مزید :

علاقائی -