سکالر شپ چیک تقسیم
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس نے اہلکاروں کے بچوں میں سکالر شپ چیک اور ڈوری فنڈز کے چیک تقسیم کردیے گئے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے اہلکاروں کے بچوں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے سکالرشپ بھی تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس اپنی سپاہ کا مکمل خیال رکھے ہوئے ہے۔ اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ذوالفقارحمید نے کہا کہ اہلکاروں کے واجبات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ اہلکاروں کے اہل خانہ کی ہر ضرورت کا خیال رکھا جائیگا۔