راوی روڈ کے علاقہ میں گلے پر ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی

راوی روڈ کے علاقہ میں گلے پر ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں پتنگ بازی کا خونی کھیل نہ روک سکا، راوی روڈ کے علاقے میں ڈور گلے پر پھرنے کے نتیجے میں 26سالہ موٹرسائیکل سوار شدید زخمی جبکہ ساتھ بیٹھی بیوی بھی گر کر زخمی ہو گئی زخمیو ں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ راوی روڈ کے علاقے میں گلے میں ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل پر سوار شدید زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق سالہ شاہ زیب موٹر سائیکل پر اپنی بیوی کے ہمراہ راوی روڈ کہ علاقے سے گھر جا رہا تھا کے قاتل ڈور شازیب کے گلے کے تین حصوں پر پھر گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل بے قابو ہو کر گر گئی اور اس کی بیوی بھی زخمی ہو گئی زخموں کو اپنی مدد آپ کے تحت علاقے کے لوگوں نے تشویشناک حالت میں میوہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ جہاں شاہ زیب کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -