وکلا،سائلین کی سہولت کیلئے سیشن کورٹ میں ایف آئی آر سیکشن قائم 

وکلا،سائلین کی سہولت کیلئے سیشن کورٹ میں ایف آئی آر سیکشن قائم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)وکلا ء اور سائلین کی سہولت کے لئے سیشن کورٹ میں ایف آئی آر سیکشن قائم کردیاگیاہے،خصوصی طورپر تیار کردہ سافٹ ویئر کی مدد سے ایف آئی آر کے حصول میں اب آسانی ہوجائے گی،اس سلسلے میں سیشن جج لاہور قیصر نذیربٹ کی جانب سے ایف آئی آر سیکشن کا باقائدہ افتتاح گردیاگیاہے،اس موقع پرسیشن جج لاہورنے کہا کہ وکلاء اورسائلین تھانوں میں جانے کی بجائے سیشن عدالت سے متعلقہ درج ہونے والی ایف آئی آرکی کاپی حاصل کرسکتے ہیں،اس سے کرپشن کا بھی خاتمہ ہوگا،وکلاء اورسائلین کی سہولت کے لئے اس سافٹ ویئرکوانسٹال کیا گیاہے، سیشن جج لاہورقیصر نذیربٹ نے لاہورسمیت پنجاب بھرکے پولیس سٹیشنزمیں درج ہونے والی ایف آئی آر کے آن لائن سافٹ ویئرکا باقاعدہ افتتاح کیاہے، کورونا خدشات کے باعث افتتاح انتہائی سادگی کے ساتھ کیا گیا، سافٹ ویئرکے انچارج ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر نے سیشن جج لاہور اور صدر لاہور بار کو سافٹ ویئربارے آگاہی دی،اس موقع پرلاہوربار ایسوسی ایشن کے صدر جی اے خان طارق نے کہا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھراور سیشن جج لاہورکی خصوصی کاوش سیاس سافٹ ویئرکو تیارکیا گیا ہے۔سیکرٹری لاہوربارریحان خان کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے،اب بروقت انصاف مل سکے گا،افتتاح کے موقع پرسینئرسول جج لاہورشکیب عمران قمر،ایڈیشنل سیشن جج یونس عزیز،صفدرایوب اورریحان خان سمیت سلطان محمود بھی موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -